ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ہریانہ میں قتل واجتماعی آبروریزی کاواقعہ انسانیت سوز

ہریانہ میں قتل واجتماعی آبروریزی کاواقعہ انسانیت سوز

Sun, 28 Aug 2016 17:57:31    S.O. News Service

ممبرپارلیمنٹ مولانااسرارالحق قاسمی کا جائے واردات کاہنگامی دورہ،وزیراعلیٰ کھٹراورمرکزی وزیرداخلہ کومکتوب لکھ کرفوری انصاف دلانے کامطالبہ

نئی دہلی،28اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)گزشتہ24،25اگست کی رات کوہریانہ کے نوح ضلع کے ڈنگرہیڑی گاؤں میں رونماہونے والے قتل اور عصمت دری کے واقعہ کونہایت ہی وحشیانہ اور انسانیت سوزقراردیتے ہوئے مذکورہ گاؤں کے دورہ کے موقع پرممبرپارلیمنٹ مولانااسرارالحق قاسمی نے متاثرین کوانصاف دلانے کے لیے ہریانہ سرکاراورمرکزی وزارتِ داخلہ سے فوری اقدامات کامطالبہ کیاہے۔مولانانے ہریانہ پہنچ کرمتاثرہ خاندان کے سربراہ ظہورالدین سے ملاقات کی اورانھیں دلاسہ دیتے ہوئے مجرموں کوقرارِ واقعی سزادلوانے کی ہرممکن جدوجہد کرنے کی یقین دہانی کرائی،ظہورالدین نے اس رات اپنے گھرمیں رونما ہونے والے دردناک حادثے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہاکہ تقریباً رات کے بارہ بجےچار پانچ غنڈے گھرمیں گھس گئے،انھوں نے ان کے بھائی ابراہیم(40)اوران کی بیوی رشیدن(35)کوباندھ کرپیٹاپھران کا قتل کردیااوراس کے بعددوبچیوں کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کی،ان درندوں نے گھرمیں موجود معصوم بچوں کوبھی نہیں چھوڑااورانھیں بھی چاقووں سے زخمی کردیا۔واضح رہے کہ فی الوقت زخمیوں کومقامی ہسپتال میں داخل کیاگیاہے،جبکہ ایک کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے اسے ایمس کے ٹراماسینٹرمیں داخل کیاگیاہے۔جہاں ان کا علاج چل رہاہے۔اس انسانیت کو شرمسارکرنے والے حادثے کے تئیں مقامی انتظامیہ اور پولیس کا رویہ نہایت ہی سردمہری کاہے اورحادثے کوپانچ دن گزرنے کے باوجوداب تک پولیس مجرموں کی شناخت اور ان کی گرفتاری میں ناکام ہے،متاثرہ افرادکے لیے وقف بورڈکی جانب سے تین تین لاکھ روپے معاوضے کااعلان کیاگیاہے،لیکن ہریانہ حکومت اس المناک واقعے کوکسی بھی طرح سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے، مقامی کلکٹرنے بھی لوگوں کے کافی دباؤکے بعدحادثے کے دوسرے دن جائے واردات کامعاینہ کیاہے۔مولاناقاسمی نے اپنے دورے کے دوران متاثرہ خاندان سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے یقین دلایاکہ وہ انھیں انصاف دلانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے،اسی سمت میں اقدام کرتے ہوئے انھوں نے ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹراور مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے نام مکتوب لکھ کرمطالبہ کیاہے کہ اس اندوہناک حادثے کوانجام دینے والے درندہ صفت افرادکی فوری گرفتاری کے لیے پولیس پردباؤبنایاجائے،انھیں گرفتارکرکے ان کے خلاف فاسٹ ٹریک کورٹ میں مقدمہ چلایاجائے ،انھیں سخت سے سخت سزادی جائے اور متاثرہ خاندان کے لیے انصاف کویقینی بنایاجائے۔مولاناقاسمی نے کہاکہ یہ واقعہ اتناتکلیف دہ اوردردانگیزہے کہ یہاں آنے اورمتاثرہ خاندان کے افراد سے ملنے کے بعدآدمی خودپرقابونہیں رکھ سکتااوراس کا دل پسیج جائے گا۔ہریانہ سرکارکوخواتین کی عزت و آبروکے تحفظ کے لیے مضبوط اور ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔اس موقع پرمولاناکے ساتھ کانگریسی لیڈرحاجی عمران انصاری،منظرامام،مقامی جمعیت کے ناظم مولاناحکیم الدین اشرف اٹاؤڑی اور سینئرکانگریسی لیڈر امن احمدبھی تھے۔


Share: